اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آ باد سید علی نا صر رضوی کے خصوصی احکامات پر ایس ڈی پی او سہالہ سرکل کا اپنے دفتر میں کھلی کچری کا انعقاد،کھلی کچہری میں شرکاءنے اپنے مسائل بیان کیے، ایس ڈی پی او سہالہ سرکل کی پولیس افسران کو شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایات،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور مسائل کا حل اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی او سہالہ سرکل اسد اللہ منگی نے اپنے دفتر میں کھلی کچری کا انعقادکیا، کھلی کچری میں ایس ایچ او تھانہ سہالہ اور ایس ایچ او تھانہ ہمک سمیت علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،کھلی کچہری میں موجود شرکاءنے اپنے مسائل بیان کیے اور بہتری کے لئے تجاویزپیش کیں،حل طلب مسائل پر ایس ڈی پی او سہالہ سرکل نے موقع پر متعلقہ افسران کواحکامات جاری کئے اور شرکاءکی پیش کردہ تجاویزپر عمل درآمد کرنے کی یقینی دہانی کروائی، انہو ں نے کھلی کچہری کے شرکاءسے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آ باد سید علی نا صر رضوی کے احکامات کی روشنی میں عوامی شکایات اور علاقائی مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے،آئی جی اسلام آ باد کے واضح احکامات ہیں کہ تمام افسران اپنے حلقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں تاکہ شہریوں کے ساتھ برائے راست رابطہ رکھا جا سکے اور ان کو درپیش مشکلات حل کرنے میں مدد ملے، انہوں نے مزیدکہا کہ پولیس دن رات آپ کی حفاظت و خدمت میں کوشاں ہے جن مسائل کا آپ نے ذکر کیا ہے ان کوترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائے گا،اسلام آباد پولیس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہتر حکمت عملی کی وجہ سے علاقہ میں جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے تاہم اس میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،جبکہ قبضہ ما فیا، جرائم کا قلع قمع اور منشیات فروشی کے خا تمے کے لئے پولیس کو عوام کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے آپ کے بغیر یہ سب ناممکن ہے پولیس اور عوام مل کر ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جہاد کریں تب اس ناسور کو معاشرے سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کیا جاسکے گا، آپ کے تعاون سے قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور طریقے سے کریک ڈاون کیا جاسکتا ہے، پیشہ ور بھکا ریو ں کی حوصلہ شکنی کر یں، آپ اپنے اردگرد اور گلی محلے میں نظر رکھیں،کوئی بھی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فوری اپنے متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے یاد رکھیں کسی بھی علاقہ میں شہریوں کے تعاون کے بغیر خاطر خواہ مثبت نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے ہیں، انہو ں نے مزید کہا کہ پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرنے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کھلی کچہری کے انعقاد کرنے کا مقصد شہریوں اور پولیس کے درمیان روابط کو بڑھاتے ہوئے دوریاں کو ختم کرنا ہے،معززین علاقہ نے کھلی کچری کے انعقاد پر آئی جی اسلام آ باد کو خراج تحسین پیش کیا اور ایس ڈی پی سہالہ سرکل کا شکریہ ادا کیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">