اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،سول جج احتشام عالم نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا گیا،وکیل سردار تنویر الیاس نے کہا کہ عدالت ایف آئی آر کی بنیاد پر ضمانت منظور کر لیں،ملزم سابق وزیر اعظم اور دل اور شوگر کا مریض ہے ،جج احتشام عالم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بھی جیل میں ہیں ہماری جیل اچھی ہے تمام سہولیات میسر ہیں، وکیل نے کہا کہ مقدمہ میں موجود تمام دفعات قابل ضمانت ہیں، جج احتشام عالم نے کہا کہ ہم تفتیشی کو ریکارڈ پیش نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرکے سوموار تک سماعت ملتوی کردیتے ہیں، اس پر وکیل نے کہا کہ اس کیس میں قانونی طور پر دیکھا جائے تو زیادہ سے زیادہ سزا 3 سال ہے،کم سزا کیوجہ سے عدالت ایف آئی آر دیکھ کر ہی فیصلہ کردے، عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">