تین امریکی شہری لٹ گئے،چور 8 لاکھ نقد اور موبائل فون لے اڑے

اسلام آباد( کرائم رپورٹر)تھانہ آئی نائن کے علاقہ آئی ایٹ مرکزکے قریب تین امریکی شہریوں سے گن پوائنٹ پرآٹھ لاکھ روپے کے موبائل فون سیٹ اورنقدی لوٹ لی گئی۔بتایاگیاہے کہ امریکی شہری ڈیوڈ، اسکی اہلیہ کاراڈیوڈ اور انکی بیٹی تینوں اپنی گاڑی میں ببیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر ان سے دو عدد آئی فون پرومیکس پندرہ اور پاکستانی تیس ہزارروپے لوٹ کر فرارہوگئے۔پولیس واردات کاسراغ نہ لگاسکی ۔اس بارے میں متعلقہ ایس ائچ او سے رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔