ملزمان نے 35 سالہ سافٹ ویئر انجینئر کو قتل کر دیا

اسلام آباد( کرائم رپورٹر)تھانہ گولڑہ کی حدودسیکٹر جی تیرہ ٹومیں 35سالہ سافٹ وئیرانجنئیر کونامعلوم مسلح ملزمان قتل کرکے فرارہوگئے۔پولیس ملزمان کاسراغ نہ لگاسکی ۔واقعات کے مطابق دونامعلوم افرادجی تیرہ ٹوگلی نمبر تینتیس میں پہنچے جہاں انہوں گھنٹی بجالرانہیں گھر سے باہر بلوایا اور فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔