اسلام آباد( کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںٹریل 5 پر گزشتہ روز لاپتہ 15 سالہ نوجوان طہ کی لاش مل گئی جس کے بعد ملکی وغیر ملکی شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ایس پی سٹی کے مطابق بچے کی نعش کی شناخت ہوگئی بچے کے لواحقین نے نعش کی تصدیق کردی ہے ،نعش کو لوہی دندی سے واپس لایا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق نوجوان لڑکا اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراءٹریل فائیو گیا، لڑکے کے والد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہے والدین کے مطابق بیٹااپنے کلاس فیلوز کے ہمراءہائیکنگ کے لیے گیا، بیٹے کے دوست نے کال کرکے طہٰ کے گھر پہنچنے سے متعلق پوچھاتو اسے بتایا وہ نہیں آیا،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان کی آمدورفت کے حوالے سے سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لی جارہی ہے،۔ کیس کے دیگر پہلوو¿ں پر بھی تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے مختلف افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ کیس کے دیگر پہلوو¿ں پر بھی تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔دوسری جانب ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق اسلام آباد وائلڈ کی پندرہ رکنی ٹیم نے الصبح چار بجے سرچ آپریشن دوبارہ کیا،دوران آپریشن نوجوان کی لاش ٹریل فائیو سے ملی، آپریشن میں دو کوہ پیماو¿ں نے بھی حصہ لیا،محکمہ وائلڈ نے لاش کی اطلاع مقامی پولیس کو دی،محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے پولیس اہلکاروں کو جگہ کی نشاندھی کروائی،نوجوان کی لاش پہاڑی دشوار گزار راستہ سے نکالنے کے لیے آپریشن کیا گیا،لاش نکالنے کے کے پولیس سمیت دیگر ریسکیو کے ادارہ شامل تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کی لاش کو گہرے پہاڑیوں سے برآمد کی گئی ہے جہاں سے لاش کو مشکل ترین راستوں سے گزر کر نکالا گیا ہے ،لاش پر کچھ نشانات بھی پائے گئے ہیں تاہم میڈیکل رپورٹ کے تمام صورت حال واضح ہوجائے گی ،دوسری جانب پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لئے مختلف اینگلز سے تفتیش کی جارہی ہے ،نوجوان ساتھ جانے والے تین دوستوں سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے اور ان کا بیان ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔