اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)سید علی رضا نے بطور ڈی آئی جی اسلام آباد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
چارج سنبھالنے کے بعد سٹاف سے تعارفی میٹنگ کی کہ ہم سب نے مل کر قانون کی پاسداری اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے اور اس کے ساتھ اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دینا ہے,کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے، اور اس سارے عمل میں میرے سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں
سید علی رضا نے بطور ڈی آئی جی آپریشنزاسلام آ باد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، اس سے پہلے وہ ا یس ایس پی آپریشنز لا ہو ر تعینات تھے،بطور ڈی آئی جی آپریشنزاسلام آ باد اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے مختلف بر انچز کا دورہ کیا اور افسران سے تعارفی میٹنگ کی، میٹنگ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ سب کو واضح ہونا چاہئے کہ ہم سب نے مل کر قانون کی پاسداری اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، اس کے ساتھ اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دینا ہے اور اس سارے عمل میں میرے سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہو کہ وہ یونیفارم کی طاقت کا غلط استعمال کرے گا تو یہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا، کر پشن پر زیر وٹا لر نس ہے، ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے اور وہی افسر ہماری ٹیم کا حصہ رہے گا جو پولیس رولزکے تحت اپنے فرائض کو بطریق احسن سرانجام دے گا،انشاءاللہ ہم سب ملکر ایک ٹیم کے طور اس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، سید علی رضا کا شمار انتہائی پیشہ ور، تجربہ کار اور کرائم فائٹر افسران میں ہوتا ہے۔