اسلام آباد(وقائع نگار)ڈی آئی جی آ پر یشنز سید علی رضا کی آ پر یشنز ڈویژن کے افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ ،تمام افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت،پٹرولنگ کو موثر بنایا جائے،نشہ اب نہیں تحریک میں مزید تیزی لائی جائے،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز سید علی رضا نے آ پر یشنز ڈویژن کے افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی، میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ا یچ اوز نے شرکت کی،ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ہم نے آئی جی اسلام آبادسید علی نا صر رضوی کے ویژن کے مطا بق کام کرنا ہے، ہمارا اولین فرض شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہے،انہو ں نے تما م افسران کو ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ کا ر و مو ٹر سائیکل چوری، راہزنی و دیگر سنگین جر ائم کے تدارک کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل رہنا ہے، تما م افسران فیلڈ میں اپنی مو جودگی کو یقینی بنا ئیں، پٹر ولنگ کو مزید مو ثر اور با مقصد بنا یاجا ئے، سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان اشتہا ری وعدالتی اور عادی مجرمان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں، منشیا ت کے حو الے سے جا ری تحریک ” نشہ !اب نہیں “میں مزید تیزی لا ئی جا ئے، پیشہ و ر بھکا ریو ں اور ان کے سہولت کا روں خلاف کا رروائی کی جا ئے، ڈی آئی جی آ پر یشنز نے کہا کہ تھانہ جات میں تعینا تی صرف اور صرف کا رکر دگی کی بنیا د پر ہو گی، بدعنوانی اور کرپشن پر زیر وٹا ولرنس پا لیسی اپنا ئی جا ئے گی، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ میں کو تا ہی بر تنے والے افسران کو سخت محکما نہ کا رروائی کا سامنا ہو گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">