اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت صحافیوں تحفظ کیلئے کمیشن کے قیام کا معاملہ پرپارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری شاکرعباسی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،درخواست میں کہاگیا ہے کہ جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ صحافیوں کو جامع تحفظ فراہم کراہم کرتا ہے، جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ صحافیوں کے بغیر مداخلت فرائض کی سرانجام دہی کو یقینی بناتا ہے، یہ قانون صحافیوں کی دھمکیوں، تشدد اور جبر سے حفاظت کو یقینی بناتا ہے، جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ صحافیوں کے تحفظ کیلئے آزادانہ کمیشن کے قیام کی بات کرتا ہے، جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ پر صدر مملکت کے دستخط ہوئے ڈھائی سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، آج تک حکومت کی جانب سے صحافیوں کے تحفظ کیلئے کوئی کمیشن قائم نہیں کیا گیا، قانون عملدرآمد کیلئے بنائے جاتے ہیں، جی ایس پی اسٹیٹس حاصل کرنے، دنیا کو دکھانے کیلئے نہیں، عدالت فریقین کو جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کمیشن کے قیام کے احکامات جاری کرے، عدالت فریقین کو مقررہ وقت میں کمیشن کے قیام کیلئے پابند کرے، درخواست میں سیکرٹری کابینہ، وزارت اطلاعات اور وزارت انسانی حقوق کو فریقن بنایا گیا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">