اسلام آباد(نیوز رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کیلئے سیلف ڈیفنس کورس کا انعقاد۔کورس میں شامل امیدواروں کو جسمانی تربیت، تیراکی، اسلحہ چلانے کی مشقیں ، ریپیلنگ، رکاوٹیں عبور کرنا،گھڑسواری اورتیرانداز ی کی مشقیںکرائی گئیں،کورس کا مقصد ذہنی اور جسمانی طور پر خود اعتمادی کو مضبوط کر نا ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کیلئے کسی بھی مشکل حالات سے نمٹنے اور اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے 15روزہ سیلف ڈیفنس کورس کا انعقاد کیا، جس میںخواتین اورمردوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا، اس سلسلے میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس پی ہیڈکوارٹرز نے کورس کے شرکاءمیں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے،سیلف ڈیفنس کورس میں امیدواروں کوجسمانی تربیت ، اسلحے کا استعمال، تیراکی، اسلحہ چلانے کی مشقیں ، ریپیلنگ، رکاوٹیں عبور کرنا،گھڑسواری اورتیرانداز ی کی مشقیںکرائی گئیں، اس سے قبل خواتین اور مردوں کے مختلف بیچ سیلف ڈیفنس کورس کی تربیت مکمل کر چکے ہیں، کورس کے دوران مردوں اور خواتین کیلئے الگ الگ کلاسز کا انعقاد کیا گیاہے، اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوںاور میرٹ پر حل کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سیلف ڈیفنس کورس کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں ذہنی اور جسمانی طور پر خود اعتمادی کو مضبوط کرنااوراسلام آباد پولیس اور شہریوں کے درمیان کمیونٹی پولیسنگ کوفروغ دینا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">