اسلام آباد( کرائم رپورٹر)ڈرل انسٹرکٹر کی زیر تربیت پولیس افسر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیوسامنے آنے پر آئی جی اسلام آباد نے ڈرل انسٹرکٹر کومعطل کرکے لائن کلوز کر دیا ہے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ویڈیو پر نوٹس لے لیااورتھپڑ مارنے والے ڈرل انسٹرکٹر کو فوری طور پر معطل کرکے لائن کلوز کردیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی نے کہا کہ اپنے ماتحت افسران کے ساتھ ایسا رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اگر کوئی افسر غلطی کرتا ہے تو اسے قانون کے مطابق محکمانہ سزا دی جائے۔ اے ایس آئی خمینی نے اپنے ماتحت ملازم کو دورانِ تربیت منہ پر تھپڑ مارا اور جس طرح اس نے ماتحت کی تذلیل کی یہ نا قابلِ برداشت ہے،یہ اس سے پہلے بھی اس طرح کے متعدد واقعات میں سزا وار سسپند ہو چکا ہے، لیکن با اثر ذرائع سے دوبارہ بحال ہو کر ملازموں کے ساتھ یہی رویہ بر قرار رکھا جاتا ہے،پولیس ملازمین کی دفعہ اس کے خلاف آواز بلند کر چکے ہیں لیکن انکی آواز ہمیشہ کی طرح دبا دی جاتی ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">