اسلام اباد(سٹاف رپورٹر )فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرین جی 14 کو ایک ارب سے زائد کی رقم ادا نہ کرنے پر متاثرین کا احتجاج کے دوران ڈائریکٹر لینڈ اور ڈائریکٹر فائنانس کی مبینہ کرپشن کا انکشاف کر دیا گزشتہ روز فیڈرل گورنمنٹ نے متاثرین کمیٹی کے ممبران جن میں ملک محمد رفیق حاجی غلام ناہید خداداد اور ارشد خان سمیت دیگر ترجموں متاثرین نے پلے کارڈ اٹھا کر رکھے تھے جن پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر لینڈ اور ڈائریکٹر فائنانس کے خلاف نعرے درے تھے متاثرین کا کہنا تھا کہ مذکورہ ڈائریکٹرز نے گزشتہ 10 ماہ سے ان کے ایک ارب 50 کروڑ روپے دبا رکھے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم سے ہم نے جب ان سے متاثرین کی لسٹ لی تو انکشاف ہوا کہ متاثرین جی 14 ون کے علاوہ اس لسٹ میں اور نام بھی ڈالے گئے ہیں ہم نے وفاقی وزیر سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ افسران ہماری رقم ادا کریں انہوں نے ہمارے گھر گرا دیے اور اب رقم بھی ادا نہیں کر رہے انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبہ تسلیم نہ ہوئے تو ڈی چوک میں احتجاج کیا جائے گااس حوالے سے ڈائریکٹرلینڈ جمیل سے ان کا موقف جاننے کے لئے بار بار رابطہ کیا تو انہوں نے کال اٹینڈنہ کی
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">