پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،نعرے بازی ،وزیر اعظم سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ،روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد (خبر نگار) وزیراعظم کی جانب سے پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنے کے فیصلہ کے بعد تحفظ پاک پی ڈبلیو ڈی ایکشن کمیٹی نے حکومتی فیصلے کے خلاف گزشتہ روز پی ڈبلیو ڈی ڈی جی افس میں احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ پی ڈبلیو ڈی کے ختم کرنے اور افسران اور ملازمین پر کرپشن کا الزام واپس لیا جائے احتجاج کے دوران مظاہرین نے کہا کہ ہمارا پر امن احتجاج اپنے حقوق کے تحفظ اورمطالبات کے تسلیم ہونے تک پی ڈبلیو ڈی کے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کیا جائے گا۔ پاک پی ڈبلیو ڈی ملازمین کا احتجاج پی ڈبلیو ڈی کے تمام اسلام آباد کے افس میں تال بندی کر دی۔تحفظ پی ڈبلیو ڈی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ، وزیراعظم ہاؤس ،منسٹر کالونی ،ججز ریسٹ ہاؤس، فیڈرل لاجز سمیت دیگر اداروں میں ابتدائی طور پر کالی پٹی بند کر کام بند کرنے کا اعلان کر دیا ،احتجاج کے دوران انھوں نے کہا کہ مطالبات کے تسلیم ہونے تک پی ڈبلیو ڈی کے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کیا جائے گا۔پی ڈبلیو ڈی ملازمین نے فیصلہ واپس نہ ہونے کی صورت میں 5 جون سے احتجاجی تحریک شروع ہو چکی ہے انھوں نے کہا کہ محکمہ بچانے کیلئے خون کے آخری قطرے تک مر مٹنے کو تیار ھیں۔ تحفظ پاک پی ڈبلیو ڈی جوائینٹ ایکشن کمیٹی کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بیس ہزارسے زاٸد ملازمین کا مستقبل تاریک نہیں ہو نے دیں گے۔ ۔۔ محکمہ بند کرنے سے ہزاروں خاندانوں کا چولہا بجھ جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی پچھلی حکومت میں پی ڈبلیو ڈی آفیسرز اور آفیشلز کو اعلیٰ کارکردگی پر شیلڈوں سے نوازا ۔ اب اچانک محکمہ کرپٹ ہو گیا اور ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ن لیگ کا نوکریاں دینے کا وعدہ تھا نہ کہ نوکریوں پر موجود ملازمین کو بے روزگار کرنے کا ۔ پی ڈبلیو ڈی ملازمین شدید بے چینی اور نفسیاتی دباؤ کا شکار ھیں۔ محکمہ ختم کرنے کے بجائے کرپشن کو ختم کرنے کا اعلان کیا جائے ۔۔ محکمہ کو بچانے کیلئے تمام ممکنہ اقدام زیر غور لایا جائیگا۔

دوسری جانب پی ڈبلیو ڈی ملتان کے زیر اہتمام گیلانی ہاؤس کے سامنے ملازمین نے پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پر مظاہرین نے آئی ایم ایف کا دباؤ نامنظور، پی ڈبلیو ڈی بچاؤ، ملازمین کا معاشی قتل بند کرو، پی ڈبلیو ڈی کی بندش نا منظور کے نعرے لگائے،احتجاجی مظاہرے کی قیادت محمد رضوان، محمد حیدر، فاروق، افتخار احمد، سجاد حسین،حافظ صفدر،عابد احمد سمیت مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے شرکت کی۔ادھرپاک پی ڈبلیو کو بند کرنے کے احکامات کے خلاف تحفظ پاک پی ڈبلیو ڈی ایکشن کمیٹی سنڑل زون کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا۔ شہباز احمد ہاشمی، منور حسین بٹ، اسلام چوہان، محمد اشرف چوہدری، ملک سجاد حیدر، جاوید چوہدری،ملک شوکت حیات،رانا افتخار احمد اور ظہور حسین سیال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم اپنے محکمہ کی بقاء کی جنگ ہر فورم پر لڑیں گے۔