اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پی آئی اے، سول ایوی ایشن سمیت دیگر اداروں کی نجکاری اور پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف پیپلز لیبر بیورو کے زیر اہتمام پارلیمنٹ ہاو¿س کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پیپلزسیکرٹریٹ اسلام اباد لیبر بیورو کے صدر چوہری منظور سے مشاورت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی اقدامات کے خلاف 12 جون سے احتجاج ہوگا۔ جس میں ملک بھر سے تمام یونینز کے عہدے داران اور ورکرز ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر پیپلز لیبر بیورو کے صدر چودھری منظور نے کہا کہ فیصلہ ایوان میں نہیں میدان میں ہوگا اجلاس میں پی آئی اے سول ایوی ایشن پی ڈبلیو ڈی جوائنٹ ایکشن کمیٹی،ورک مین یونین آل پاکستان سی بی اے ہاﺅس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور اگیگا کے صدررحمن باجوہ اور عہدے داران سمیت دیگر عہدے داروں نے شرکت کی۔قبل اذیں پی ڈبلیو ڈی جوائنٹ ایکشن کمیٹی صدرخالدمحمود عباسی، ذیشان شاہ،اسلام الدین اوررانالیاقت اوردیگرنے پیپلزسیکرٹریٹ کے انچارج سیدسبط الحیدرشاہ بخاری سے ملاقات کی اورانہیں پی ڈبلیوڈی کی بندش کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔