اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے سابق سینیٹر جمال خان لغاری کو انکی وائلڈ لائف پر خدمات کے اعتراف میں، انہیں پاکستان وائلڈ لائف ایمبیسڈر تعینات کر دیا۔ وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر نے انکی گلگت بلتستان اور شمالی علاقہ جات میں وائلڈ لائف پر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی وائلڈ لائف کی بہتری کے لیے موثر آواز ثابت ہونگے۔ سابق سینیٹر جمال خان لغاری نے وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر سے ملاقات کے دوران آگاہ کیا کہ انہوں نے استور مارخور کی ایک ذیلی سپیشیز کو پاکستان میں دریافت کیا جو پہلے ۱۹۰۵ میں سامنے آئی تھی اور جب انہوں نے اسکی تصویر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر لگائی تو غیر ملکی وائلڈ لائف ماہرین نے ان سے رابطہ کیا اور انکی اس دریافت پر انکو سراہا۔ سابق سینیٹر جمال خان لغاری نے مزید بتایا کہ انہوں نے “سنو لیپرڈ” پر انتہائی مفید کام کیا ہے۔ رومینہ خورشید عالم نے انکے کام کو سراہتے ہوئے انکو پاکستان وائلڈ لائف کا ایمبیسڈر تعینات کر دیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">