اسلام آباد پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان کے قبضہ سے چھینے گئی نقدی ،طلائی زیورات،قیمتی گھڑیاںاور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،ملزمان کیخلا ف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھا نہ بنی گالہ پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئی نقدی ،طلائی زیورات،قیمتی گھڑیاںاور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکر لیا گیا، گرفتار ملزمان کی شنا خت حبیب الرحمان اور مہتاب عالم کے ناموں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آباد علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی