ایس پی ڈولفن کاظم نقوی کی سٹی واچر سکواڈ کو بریفنگ

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، ایمرجنسی کال پر فوری ریسپانس اور تجارتی مراکز میں پٹرولنگ کو موثر بنانے کی ہدایت کی،شہر بھر میں پانچ سٹی واچرز گاڑیاں پٹرولنگ پر مامور کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سٹی واچر سکواڈ کو تعینات کر دیا گیا ہے،سٹی واچر سکواڈ تجارتی مراکز سمیت اہم مقامات پرشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے، ایمرجنسی کال پر فوری ریسپانس کرنے اور جرائم کے انسداد کے لئے موثر پٹرولنگ سر انجام دے رہا ہے،اس سلسلہ میں وفاقی دارلحکومت میں مختلف مقامات پر پانچ سٹی واچرز گاڑیوں کو پٹرولنگ پر مامور کر دیا ،ایس پی ڈولفن کاظم نقوی نے سٹی واچر سکواڈ کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران اپنی پٹرولنگ کو موثر بناتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں،جرائم پیشہ عناصر اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائیاں کریں،کسی بھی ایمرجنسی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے شہریوں کی دادرسی کریں اور لوگوں کو تحفظ کا احساس دلائیں،اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت ہے۔