اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ پاک پی ڈبلیوڈی کو بند نہ کیا جائے ، وزیر اعظم پاکستان پاک پی ڈبلیو ڈی کےمحکمے کو ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں،یہ ادارہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی حیثیت کا حامل ادارہ ہے،محکمے کو بند کرنے کی بجائے اس میںاصلاحات کر کے مزید موثر اور مفید اور کرپشن سے پاک ڈیپارٹمنٹ بنایا جا سکتا ہے، پاک پی ڈبلیو میں ٹینڈرنگ سسٹم ای رائج کیا جائےجس سے ٹینڈرز ایوارڈ کرنے میںشفافیت ہو گی اور کوئی بھی من مانی نہیں کر سکے گا اس سے کرپشن صفر ہو جائے گی،ڈیپارٹمنٹ کے اچھی شہرت کے حامل افسران پر کمیٹی بنائی جائے جو پراجیکٹ مکمل ہونے پرسائٹ وزٹ کرے اور تسلی ہونے کے بعد کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری کرے اس کے بعد کنٹریکٹر یا کمپنی کو فائنل بل کی ادائیگی کی جائے،ڈیپارٹمنٹ میں آئی ٹی سیکشن قائم کیا جائے تا کہ نئے دور کے ہم آہنگ کیا جائے،پاک پی ڈبلیو ڈی میں ڈی جی ریگولر لگایا جائے،آسائنمنٹ اکاؤنٹ اور سیپ کے ذریعے مانیٹرنگ کی جاسکتی ہے،پاک پی ڈبلیو ڈی سے نکالے گئے ادارے واپس پاک پی ڈبلیو ڈی میں ضم کر دیے جائیں،منسٹری ھاؤسنگ ورکس نے جو دوسرے اداروں کو NOC جاری کیے ہیں ان کو کینسل کیا جائے ،محکمہ خود سارے کام کرےمحکمے میں ٹھکیداری سسٹم کو محدود کیا جائے،ترقیاتی منصوبوں کے پیسے ڈائر یکٹ پاک پی ڈبلیو ڈی کو دے کر ان منصوبوں کو بہتر بنایا جا سکتا ہے،سیاسی مداخلت بند کی جانی چاہیے۔ اچھی شہرت رکھنے والے کسی بھی ٹیکنیکل اور انوسٹی گیشن ادارے کے آفیسرز پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے ان تمام محرکات کو اوپن کیا جائے اس کرپشن کے پیچھے کیا کھیل ہے اس کرپشن کے پیچھے کرداروں کو بے نقاب کیا جائے۔ اور قرار واقع سزا دی جائے۔ اور رپورٹ پبلک کی جائے،چوہدری منظور احمدنے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تحفظ پاک پی ڈبلیو ڈی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران سید ذیشان شاہ، سید نذر شاہ، طارق چوہدری و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،چوہدری منظور احمد کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ ڈائریکٹ میٹیریل کی خریداری کرے اپنے ہنر مند افراد کا صیح استعمال کرے،ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیاں پر کی جائیں،اس میں مزید اصلاحات کر کے اس ڈیپارٹمنٹ کو جدید دور کے ہم آہنگ کر کے پورے پاکستان میں وفاق کی نمائندگی کرنے والا ادارہ فیڈرل حکومت کے اثاثہ جات کو محفوظ بنانے والا ادارہ کم لاگت میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنے والا ادارہ بنایا جاسکتا ہےاور اس کی ساکھ بحال کی جاسکتی ہے،ہم اصلاحات کرنے کرپشن کی وجوہات کی تلاش اور روک تھام کیلئے وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کو تیار ہیں، اس وقت پورے پاکستان میں وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے محکمے کو بند کرنے کے احکامات کے خلاف پورے ملک میں ملازمین سراپا احتجاج ہیں، پورے ملک میں پر امن احتجاج اور دھر نے جاری ہیں، وزیر اعظم پاکستان کے محکمے کو بند کرنے کے حکم کو واپس لینے تک ہم ملازمین اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنی ماں جیسے محکمے کو بچانے کیلئے قانون کے اندر رہتے ہوئے جو بن پڑا کریں گے اوروزیر اعظم پاکستان کے محکمہ کو بند کرنے کے فیصلے کو واپس لینے تک پورے ملک میں احتجاج اور دھر نے جاری رکھے جائیں گے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">