اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں چوریاں، لٹ گئے، خاتون قتل،دیور زخمی ،20سالہ لڑکی نے تیزاب پی لیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں چوری قتل کی وارداتوں میں خاتون قتل دیور زخمی ہوگئی، چوری کی چودہ وارداتوں میں۔ شہری لٹ گئے ۔ تھانہ لوہی بھیرکے علاقہ سواں گارڈن میں گھر مہمان ذآئے چچازاد نے اپنی کزن کوفائرنگ کرکے قتل اوردیورکوشدیدزخمی کردیا،آئی ایٹ فور ہاسٹل میں مقیم بیس سالہ لڑکی نے تیزاب پی لیااورتھانہ گولڑہ کی حدود میں ایک شخص کوگولی ماردی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق سواں گارڈن ایف بلاک میں احسان اللہ کے گھر انکا چچازاد احسن جمال چارسدہ سے مہمان آیا جس نے فائرنگ کرکے احسان اللہ کی اہلیہ حنا احسان کوفائرنگ کرکے قتل جبکہ مقتولہ کے دیور سمیع اللہ کوشدید زخمی کردیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق فریقین رشتہ دار اور چارسدہ سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ قتل گھریلو جھگڑوں کاشاخسانہ ہے۔تھانہ آئی نائن کی حدود آئی ایٹ فور میں بیس سالہ لڑکی کرن نے تیزاب پی لیاجسے تشویشناک حالت میں پمز داخل کرادیاگیاہے جہاں پرانکا معدہ اور سانس کی نالی واش کی گئی بتائی گئی ہے۔پولیس ذرائع کےمطابق بیس سالہ مسما? “ک “ضلع ایبٹ آباد سے تعلق رکھتی ہے جو آئی ایٹ فور ویمن ہاسٹل میں مقیم تھیں ادھر تھانہ گولڑہ کی حدود میں ایک شخص کو گولی ماری گئی ہے جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیاگیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں چار افراد سے موبائل فون سیٹ اور نقدی گن پوائنٹ پرچھین کی گئی جبکہ پانچ گھروں کاصفایا ہوگیا اور چھ موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔یہ وارداتیں سٹی سرکل ، صدر سرکل اور رورل زون کے تھانوں کی علاقوں میں ہوئی ہیں۔