اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پرانے مراکز و بلیو ایریا کی عمارات بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،یہ فیصلہ چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی سر براہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوانے کہا کہ عمارات کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے کاروبار دوست حوصلہ افزاء پلان ایک ہفتے میں پیش کیا جائے، آبپارہ مارکیٹ، بلیو ایریا، G-6، F-6، سمیت دیگر مراکز کی پرانی عمارات کو نئے قوانین کے مطابق بنانے پر مالکان کو سہولت دی جائے، عصر حاضر کی ضروریات اور شہر میں کاروبار کے فروغ کو مدنظر رکھتے ہوئے مالکان کو سہولت دی جائیں، سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر بنائی جانے والی اور زیر تعمیر عمارات کے خلاف 30 جون 2024کے بعد کارروائیوں کا آغاز کیا جائیگا، مالکان بلڈنگز پلان کی منظوری کیلئے 30 جون 2024 سے پہلے اپلائی کریں،30 جون 2024 کے بعد عمارات کو سربمہر کردیا جائے گا،30 جون 2024 کے بعد بلڈنگز پلان کی منظوری کے چارجز بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یکم جولائی 2024 کے بعد بلڈنگ پلان کی منظوری نئے چارجز کی ادائیگی پر کی جائے گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">