اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کا اشتہار جاری کردیا گیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کا اشتہار جاری کردیا گیاایگزیکٹو کی 918، منسٹیریل سٹاف کی 195 خالی سیٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔اسلام آباد پولیس میں 118 اے ایس آئیز، 800 کنسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے۔19 اسسٹنٹ، 22 سٹینو گرافرز، ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی پانچ سیٹیوں پر بھرتی کی جائے گی۔اپر ڈویژن کلرک کی 16, لوئر ڈویژن کلرک کی 23، نائب قاصد کی 18 سیٹیوں پر بھرتی ہوگی۔درجہ چہارم کی 92 سیٹوں پر بھرتی کی جائے گی۔پاکستان بھر سے مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے جوان، لڑکیاں، خواجہ سرا بھرتی کے لئے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔بھرتی کے خواہشمند اشتہار جاری ہونے سے 15 دنوں کے اندر اپنی درخواستیں آن لائن جمع کروائیں گے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہتمام بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی،بھرتی کے خواہشمند اپنی بھرپور تیاری کے ساتھ درخواستیں فی الفور جمع کروائیں۔