آئیسکو اور بحریہ ٹائون انتظامیہ کی ملی بھگت سے مہنگی بجلی فروخت کرنے پر ایک شہری اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)دس سال سے آئیسکو اور بحریہ ٹائون انتظامیہ کی ملی بھگت سےمہنگی بجلی فروخت کرنے پر ایک شہری اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا،بحریہ ٹائون انتظامیہ ،آئیسکو کی ملی بھگت سے بغیر لائسنس رہائشیوں کو بجلی فراہم کررہے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کا بغیر لائسنس من مانے قیمتوں پر بجلی کی فروخت پر بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت، ائیسکو اور بحریہ ٹاؤن کو نوٹسسز جاری کردئیے ،بحریہ ٹاؤن کے رہائشی طاہر نہاد باجوہ و دیگر کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت پیش ہوئے ،عمر اعجاز گلانی نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن چار سال سے بغیر لائسنس وہاں کے رہائشیوں کو بجلی من مانے قیمتوں پر فروخت کررہے ہیں، بحریہ ٹاؤن انتظامیہ رہائشیوں کو مہنگی قیمتوں پر بجلی فروخت کررہے ہیں، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی بحریہ ٹاؤن کو بجلی بل ہی نہیں بھیجے،بغیر لائسنس بجلی کی فروخت سے وفاقی خزانے سمیت وہاں کے رہائشیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، عدالت نے نیپرا کو درخواست گزاروں کے شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی ہے،عدالت نے کیس کی سماعت عید کے بعد پہلے ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی۔