نومولود بچی کو اغواءکرنے والا دو عورتوں سمیت چار رکنی گینگ گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس کی بڑی کامیابی،نومولود بچی کو اغواءکرنے والا دو عورتوں سمیت چار رکنی گینگ گرفتار،مغوی نومولودبچی والدین کے حوالہ کر دی گئی،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی پولیس ٹیموں کو شاباش ،تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد پولیس تھانہ لوہی بھیر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچی کو اغواءکرنے والا دو عورتوں سمیت چار رکنی گینگ گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں محمد یار، زاہدہ بی بی، آسیہ بی بی اور محمد یاسر شامل ہیں،ملزمہ زاہد بی بی نے اپنے شوہر سے خلع کے ڈر سے بچی کے اغوا کا پلان بنایا،ملزمہ نے دائی آسیہ بی بی کو اغواءسے پہلے کچھ رقم ایڈوانس میں دی جبکہ ملزمہ کے خاوند نے جرم چھپانے کے لئے ایک جھوٹی درخواست بھی تھانہ میں دی جس میں اس نے بچی کا والد ہونے کا دعویٰ کیا،ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش عمل میں لائی گئی،دوران تفتیش چاروں ملزمان نے اپنے جرم کا اقرار کیا،پولیس ٹیم نے مغوی نومولود بچی جنت بی بی کو والدین کے حوالے کردیا ،والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا،انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے پولیس ٹیم کو شاباش دی،انہوں نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا اعلان کیا۔