آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا عید کے روز شہر بھر کا دورہ،سکیورٹی ا نتظامات کا جائزہ لیا

اسلام ا ٓباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلا م آباد نے تفریحی مقامات کی سکیورٹی کا جائزہ لیا،سکیورٹی ڈیوٹیز پر مامور افسران سے ملاقات کی،اسلام آباد پولیس کے عید کے موقع پر ضلع بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کی بدولت کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا،آئی جی اسلام آباد نے بہترین سکیورٹی ڈیوٹی پر ڈی آئی جی اسلام آباداور افسران کو خراج تحسین پیش کیا،شدید گرمی میں بلٹ پروف جیکٹس کے ساتھ شہریوں کی حفاظت یہ شیر جوان ہی کرسکتے ہیں، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے عید کے ایام میں شہربھر میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا،انہوں نے تفریحی مقامات کی سکیورٹی کا جائزہ لیا اور ناکہ جات پر تعینات افسران سے ملاقات کی،انہوں نے بہترین سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے پر ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا اور پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے بہترین سکیورٹی انتظامات کی بدولت شہر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،پولیس افسران کے مستعد ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے پر شہرمیں ہلڑبازی اور ون ویلنگ پر قابو پایا گیا،انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح عید پر پولیس افسران چوکس رہے، ان کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کر تا ہوں،شدید گرمی میں بلٹ پروف جیکٹس کے ساتھ شہریوں کی حفاظت یہ شیر جوان ہی کرسکتے ہیں،اسلام آباد پولیس کے ضلع بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کی بدولت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری رہا،اس موقع پرڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا تمام سکیورٹی اقدامات کا خود جائزہ لیتے رہے،عید کے ایام میں تفریحی مقامات کے اطراف پولیس کے خصوصی دستے تعینات کئے گئے،جبکہ سیف سٹی کیمرہ جات کی مدد سے تمام تفریحی مقامات کی موثر نگرانی عمل میں لائیں گئی،عید کے ایام میں اسلام آباد کے تمام بڑے تفریحی مقامات کو دودن کے لئے فیملی پارکس ڈکلیئر کیا تھا،اسلام آباد پولیس کے تمام پٹرولنگ یونٹس گشت پر مکمل الرٹ رہے،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کی خصوصی سکواڈز تعینات کیے گئے،جبکہ ہلڑ بازی اور ون ویلنگ میں ملوث موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں گئیں۔