اسلام اباد(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لئے عید کے دنوں میں چوری کے مقدمات میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزما ن کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور ان کی کڑی نگرانی کی جائے، ملزمان کا ڈیٹا کے مطابق سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان اگر کسی جرم کا ارتکاب کریں تو ان گرفتاری عمل میں لائی جائیں،تفتیشی افسران کی کار کردگی روزانہ کی بنیاد پر چیک کی جائے گی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا نے انوسٹی گیشن ونگ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی،ڈی آئی جی اسلام آ باد نے افسران کو ہدایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ عید کے دنوں چوری کے مقدمات میں ملوث رہائی پانے والے ملزمان کی کڑی نگرانی کی جائے،رہا ئی پانے والے ملزمان اگرکسی اور جرم کا ارتکاب کریں تو ان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،جبکہ تمام تفتیشی افسران کی کار کردگی جانچنے کے لئے گوشوارہ بنایا جائے اورہر تفتیشی افسر کی 24 گھنٹوں کی کارکردگی کو چیک کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں ہوگی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">