قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کا وجود ختم

ڈپٹی کمشنر پنڈی کا 4 پی ٹی آئی رہنماوں کی نظربندی کا حکم

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ نے پی ٹی ا?ئی کے 4 رہنماوں کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ڈی سی کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ 15 روزہ نظر بندی کے احکامات 3 ایم پی او کے تحت جاری کئے گئے۔شہریار ریاض، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر راجہ، چوہدری امیر افضل اور تیمور مسعود اکبر کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی نظر بندی کی سفارش محکمہ پولیس نے کی تھی جس کی توثیق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے 20جون کی میٹنگ میں کی۔