اسلام آباد پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام اباد تھانہ شالیمار پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتارکرلیا،ترجمان پولیس کے مطابق چھینے گئے 13قیمتی موبائل فون، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمدکر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں عمران مسعود اور محمد ذیشان حیدر شامل ہیں، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا، شناخت پریڈ کے بعد مزید مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی