اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کا ایف سکس خدمت مر کز کا دورہ،شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،پولیس افسران کوموثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا نے پولیس خدمت مرکز ایف سکس کا دورہ کیا، اس مو قع پر ایس ایس پی ٹر یفک محمد سرفراز ورک بھی مو جود تھے،ڈی آئی جی اسلام آ باد نے پولیس خدمت مرکز میں سکیورٹی انتظامات اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور پولیس افسران کی ویلفیئر اور عوامی سہولیات کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا، انہوں نے خدمت مرکز میں تعینات افسران سے بھی ملاقات کی اور ان سے درپیش انتظامی مسائل کے بارے میں دریافت کیا، ڈی آئی جی اسلام آ باد نے پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیااور انچارج خدمت مرکز کو شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے پولیس خدمت مراکز میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے، جو پاکستانی شہریوں کو خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ غیرملکیوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">