اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آبادپولیس کاخصوصی ٹریفک آگاہی اورعملدرآمد مہم کا سلسلہ جاری۔کم عمر ڈرائیورز،لین کی خلاف ورزی،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے، سیٹ بیلٹ کے استعمال اوردیگر ٹریفک قوا نین اور روڈ سیفٹی کے متعلق خصوصی آگاہی مہم جاری ہے، مہم سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں نمایاں کمی واقع ہوئی، مہم کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ کرنا ہے،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کو ٹریفک کے متعلقہ درپیش مسائل کے حل کے لیے اسلام آبادپولیس نے خصوصی ٹریفک آگاہی اور عملدرآمد مہم کا آغاز کر رکھا ہے،جس کا بنیادی مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عملدارآمد کو یقینی بناناہے،تاکہ حادثات پر قابو پایا جا سکے، مہم سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے تمام زونز کے ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیںاور خصوصی دستے بھی تشکیل دئیے ہیں، جو اسلام آباد کے مختلف اہم شاہراو¿ں اور عوامی مقامات میں کم عمر ڈرائیورز،لین کی خلاف ورزی،سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنے،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور دیگرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی کے ساتھ شہریوں کوٹریفک قوانین اورروڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں،اس ضمن میں اسلام آباد پولیس آگاہی ونگ کی جانب سے آگاہی پمفلٹ بھی شہریوں کو دئیے جا رہے ہیں اور مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ورکشاپس اور سیمینارز منعقد کر کے طلبا ءکوبھی روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے،سی ٹی او اسلام آبادمحمد سرفراز ورک نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں، قانون کی پاسداری کرتے ہوئے کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں تاکہ قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے،وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور مربوط ٹریفک کا نظام اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">