چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے نقدی،زیورات برآمد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد تھانہ رمنا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتارکرلیا،لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور مال مسروقہ برآمدکرلیا،گرفتار ملزمان میں آصف اور نوازش شامل ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھانہ کراچی کمپنی اور تھانہ رمنا کے علاقوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ، ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔