اسلام آ باد پولیس تھانہ ترنول پولیس کی بڑی کارروائی،ڈکیتی اور راہزی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے دو ملزمان گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آ باد پولیس تھانہ ترنول پولیس کی بڑی کارروائی،ڈکیتی اور راہزی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے دو ملزمان گرفتار،گرفتارملزمان کے قبضے سے 06عدد چھیننے گئے موٹر سائیکل ، متعدد قیمتی مو با ئل فونز، نقدی اور وارداتو ں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی نا صر رضوی کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صراور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ ترنول پولیس نے راہزنی اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے دوملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 06عددچھیننے گئے موٹر سائیکل، نقدی ،متعدد قیمتی مو بائل فونز نقدی اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا، ملزمان کی شناخت ناصر خان افغانی اور شمریز خان کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان نے راہزنی کی دووارداتوں کے دوران شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا تھا،گرفتار ملزمان راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے،ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، مزید تفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی اسلام آباد سیدعلی رضا نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ،ہیلپ لائن”پکار- “15 یا”آئی سی ٹی “15-ایپ پر فوری اطلا ع کریں۔