اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی ،مذہبی ہم آہنگی اور امن وامان کی فضا کو بر قرار کے لئے ضلع بھر کی امام بارگاہوں کے منتظمین سے میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں زونل ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور منتظمین نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں محرم و الحرام کے دوران سیکیورٹی اور امن کی فضا کو قائم کرنے کے لئے ضلع بھر کے منتظمین سے میٹنگز کا انعقاد کریں۔اجلاس میں شریک منتظمین نے قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کے دوران مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،ڈی آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو کہا کہ وہ امام بارگاہوں کے منتظمین سے کوآرڈینیشن کرتے ہوئے امام بارگاہوں کے دورے کریں اور محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے لئے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں تاکہ محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پر امن طور پر منعقد ہو سکیں اور ضلع بھر میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ مل سکے۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ مذہبی رواداری کے قیام کے لئے تمام مسالک کے علمائے کرام کی خدمات بھی حاصل کریں
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">