کار چوروں کے گینگ کے تین ملزمان پولیس مقابلے میں جاں بحق ،چار فرار ،خاتون زخمی حالت میں گرفتار،ایس ایس پی آپریشن حسن جہانگیر وٹو

اسلام آباد(امتثال،کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشن، انویسٹی گیشن حسن جہانگیر وٹو نے کہا ہے کہ وفاقی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران شہریوں کی گاڑیوں کی چوری میں ملوث تین ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک خاتون کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے جنہیں بہترین طبی امداد دی جارہی ہے ،ملزمہ خاتون کی مدد سے ایک مضبوط نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔وہ اسلام آباد 15 کے آفس میں پریس کانفرنس رہے تھے ،انہوں نے کہا کہگوجرانوالہ ، کے پی کے ، اسلام آباد میں کار لفٹر گینگ نے شہریوں کی گاڑیاں چوری کیں، ہم نے سیف سٹی اور ذرائع کی مدد سے ، اے وی ایس سکوڈ سے ناکہ بندی کروائی، 2 گاڑیوں کو روکنے کا اشارہ کیا گیا اور انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ہماری ناکہ بندی بہت مفید تھی اس لئے وہ ناکہ بندی کراس نہیں کرسکے، پیچھے والی گاڑی سے 4 افراد اترے اور مختلف اطراف سے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ،انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے کے درمیان 3 افراد کی ہلاکت ہو گئ جن کا نام الیاس، اسلام گل ، وقاص ہے، ان کے ساتھ ایک خاتون تھی جس کا نام حسیبہ ہے جس کو اپنے ساتھ اس لئے رکھتے تھے کہ پولیس کو چیکنگ کے دوران شک نہ ہو ،انہوں نے کہا کہ الیاس کے اوپر پہلے سے 55 مقدمات درج ہیں اور 20 مقدمات میں وہ اشتہاری ہے جن میں 780-A, اور 302 کا مقدمہ بھی ہے ،انہوں نے کہا کہ اسلام گل پر 14 مقدمات ہیں اور وقاص کا ابھی تک ریکارڈ سامنے نہیں آیا اور تفتیش جاری ہے ،انہوں نے کہا کہ ان 55 مقدمات میں سے 20 مقدمات وہ ہیں جو ٹریس ہو گئے ہیں اور ان 55 مقدمات کے علاوہ اور کافی مقدمات ہوں گے جو تقریبا دیگر شہروں اور صوبوں میں 250 گاڑیاں چوری کی ہیں اس پر تفتیش جاری ہے جہاں جہاں سے چوری کی ان مالکان کو گاڑیاں ریکور ہوں اور مالکان کو واپس مل جائے

صحافی کے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس واردات میں بھی جو ایک جی ایل آئی گاڑی جو بعد میں ناکے کو ٹکر مار کے بھاگ گئ اس میں بھی ان کے 4 ساتھی موجود تھے اور ہلاک ہونے والوں کو ملا کر 8 لوگ تھے خاتون جس کو 2 گولیاں لگی ہیں وہ ابھی زیر علاج ہے جیسے ہی بہتر ہوگی تفتیش شروع کریں گے۔ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کار لفٹر گینگ نے ایک گاڑی کو ٹکر ماری اورموقع پر فائرنگ شروع کردی اور وہ گاڑی وہاں سے فوری نکل گئ تھی اور ہمیں کوئی کمپلین درج نہیں کروائی اگر اس گاڑی کی طرف سے اگر کوئی شکایت آتی ہے تو اس پر بھی عمل کریں گے ،انہوں نے کہا کہ الیاس کا تعلق چارسدہ سے ہے، وقاص کا تعلق چارسدہ سے ہے، اسلام گل کا تعلق مردان سے ہے ، حسیبہ کا تعلق پشاور سے ہے ۔ابھی تک ہمارے ریکارڈ کے مطابق اب تک 55 گاڑیاں انہوں نے چوری کہ ہیں اس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہیں ،جو گاڑی اس وقت وہاں سے نکل گئ ہے اس کی بھی ٹریکنگ جاری ہے سیف سٹی کی مدد سے اور ان کے باقی ساتھیوں کی بھی تلاش جاری ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے چوری و ڈیکتی کی وارتوں میں کمی آئی ہے وہ ڈبل فگر کے اندر آرہی تھی اب اس میں کمی آئی ہے ناکہ جات لگانے سے سیف سٹی کی رینج 30 فیصد ہے حکومت کو ہم نے کہا ہے کہ فنڈ دیا جائے تاکہ 100 فیصد کیا جاسکے ،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کی اعداد و شمار آپ کے ساتھ شیئر کریں گے ،ابھی تک ہم نے کافی سارے گینگ اور کریمنلز کو گرفتار کرلیا ہے۔