اسلام آباد ( نیوز رپورٹر )نیومری میں کے علاقے گلہڑہ گلی کے مدرسہ جامعہ نورالسلام میں زیرتعلیم 36کم عمر بچوں کے زہریلا کھانا کھانے حالت خراب ہوگئی ، بچوں کو پیچس اور الٹایاں لگ گئی ، متعدد بچوں کی حالت تشویش ناک ہوگئی ، بچوں کے رونے چیخنے پر علاقہ میں شور مچ گیابچوں کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرلیاگیا، کھانا ایک رات علاقے کے معروف پیر عظمت نواز اور اسکے پٹواری بھائی عشرت نواز نے مبشر وفیصل کے ذریعے بھجوایاتھا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔رسالت نواز نگران مدرسہ ہذا نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ مدرستے کے سرپرست اعلی سہیل سراج اور راجہ کاشف ہیں ، 25جون کی رات گیارہ بجے محمد نواز کی فوتگی کے چاول پیر عظمت نواز اور اسکے بھائی پٹواری عشرف نواز وغیرہ نے ایک دیگ مدرسہ میں مبشر اور فیصل سوزوکی ڈرائیور کے ذریعے بھجوائی ، 26جون کی صبح نو بجے بچوں نے اس دیگ سے کھانا تناول کیاجن کو الٹیاں اور موشن شروع ہوگئے ، تقریبا 36بچے نیم بے ہوش ہوگئے ، جن کو نجی ہسپتال شفٹ کیاہمیں قومی یقین ہے کہ چاولوں میں کوئی زہریلی چیز ملائی گئی ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ذرائع کا کہناہے کہ بچوں کی حالت خراب ہوتے ہی افراتفری مچ گئی ، متعددبچوں نے چیخنا چلانا شروع کردیا نزدیکی افراد موقع پر پہنچے اور پھر گاڑیوں میں بچوں کو نجی ہسپتال منتقل کیاجہاں سے انھیں بنیاد مرکز صحت لے جایاگیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، یاد رہے کہ پیر عظمت ماضی میں بھی مختلف امور کے باعث علاقے اور میڈیا میں زیر بحث رہے ہیں، انکی پیری مریدی بھی زیربحث رہی ہے ، پولیس نے متذکرہ معاملے میں کسی کی گرفتاری تادم تحریر نہیں کی ، ادھر ڈی سی مری اور ڈی پی او مری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی چھان بین کا حکم دے دیاہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">