اسلام آباد(نیوز رپورٹر)ترجمان موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ یاسین فاروق نے ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل نارتھ ریجن کا چارج سنبھال لیا،چارج سنبھالنے کے بعد ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل یاسین فاروق کا موٹروے نارتھ زون کا دورہ کیا اور دورے کے دوران ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں زونل کمانڈر سیکٹر کمانڈر ز اور بیٹ کمانڈرز نے شرکت کی،اجلاس میں آپریشنل امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل یاسین فاروق نے کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے موٹروے استعمال کرنے والوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے،عوام سے بہترین رویہ اور بروقت مدد کو یقینی بنایا جائے،روڈ سیفٹی کو مزید موثر بناتے ہوئے عوام میں ٹریفک قوانین کی اگاہی پیدا کی جائے گی،بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی اور کوتاہی برتنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،خوش اخلاقی ایمانداری اور بروقت مدد موٹروے پولیس کی پہچان ہے جسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">