تھانہ آبپارہ کے علاقہ میں اندھے قتل کی واردات ٹریس،ملزم اور اس کی بیوی گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آبادپولیس نے غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ملزم اور اس کی بیوی کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا،ملزم نے 21 جون کو فہد مسعود کو جی سیون میں گولیاں مار کرقتل کردیا تھا،ملزم کے قبضے سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی، آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا،ملزم نے مقتول کو اپنی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کی بناءپر قتل کیا، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 21جو ن 2024کو تھا نہ آ بپا رہ میں شہر ی نے درخو است دی کہ وہ بہا رہ کہو اسلام آ باد کا رہا ئشی ہے، ملز م عثمان نے اسلحہ آ تشیں سے فائر نگ کرکے میرے بیٹے فہد مسعود کو قتل کر دیا،درخواست موصول ہوتے ہی تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے فوری مقدمہ نمبر 766 مورخہ21جو ن 2024کو درج رجسٹر ڈکرکے تفتیش شروع کردی، ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے وقوعہ کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے اس وقوعہ میں ملوث ملزم کی گرفتار ی کے احکا ما ت جا ری کیے، تھا نہ آ بپا رہ اور ہو می سائیڈ پولیس نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے اس سنگین نو عیت کے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کرکے اس وقوعہ میںملوث ایک عورت سمیت دو ملزمان عثمان اور نیلم کو قلیل وقت میںگرفتار کرلیا،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے مقتول کو اپنی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کی بناءپر قتل کیا،مقتول بھارہ کہو کا رہائشی اور آئی نائن میں پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا تھا،ملزم نے 21 جون کو فہد مسعود کو جی سیون میں گولیاں مار کرقتل کردیا تھا،ملزم کے قبضے سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی، آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا، وقوعہ کے بعد ملزم روپوش ہوگیا تھا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کو شاباش دی،ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا کہ جرائم،تشدد اور قتل کے واقعات کے انسداد کے لئے اسلام آباد پولیس بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لارہی ہے،ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا تے ہوئے قرار واقعی سزا دلواکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور ملزم کو ٹھو س شواہد کی روشنی میں چالان کیا جا ئے گا۔