اسلام آباد (کورٹ رپورٹر ) جڑواں شہروں میں غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے خلاف جاری آپریشن، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی تاج ریزیڈنشیا ہاﺅسنگ سو سائٹی، اور روڈن انکلیو ہاﺅسنگ سو سائٹی کا لے آﺅٹ پلان منظور نہ ہونے ،پلاٹ فروخت کرنے پر آر ڈی اے نے چالان عدالت پیش کر دیے عدالت نے سابق وزیراعظم سردارتنو یر الیاس اور رڈن انکلیو کے مالک رحیم الدین کو عدالت طلب کر لیا ہے
راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور برڈن انکلیو کے مالک ہاﺅسنگ پراجیکٹ چیک کیے تو مذکورہ سوسائٹی میں ان کا لے آﺅٹ پلان منظور نہ تھا اور غیر قانونی بکنگ جاری تھی ڈیویلپمنٹ شروع کی رکھی ہے شروع کر رکھی تھی جس پر ار ڈی اے ڈی انہیں روکا کے موقع پر کام بند کر کے منظوری لی جائے لیکن انتظامیہ نے کام اور پلاٹ کی بکنگ بند نہ کی جس پرانسپکٹر نے سردار تنویر الیاس اور روڈن اینڈ کلیو کے مالک رحیم الدین کا چالان کیا اور انہیں آر ڈی اے میں پیش ہونے کا کہا 2019 میں ہونے والے اس چالان کو خاطرمیں نہ لائے تاہم اس دوران مبینہ طور پر ار ڈی اے کی انسپکٹر ز نے چالان دبا کے رکھے اور مذکورہ سوسائٹیز میں ڈویلپمنٹ اور پلاٹ فروخت ہوتے رہے نئے آنے والے ڈی جی نے تمام چالان پر کاروائی کرنے کے لیے عدالت بھجوا دیے عدالت نے سابق وزیراعظم ازاد کشمیر سردار تنویر الیاس ، ر وڈن انکلیوکے مالک کو متعدد بار سمن جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا گیا۔ دونوں پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔