شہریوں کو لوٹنے والے مطلوب دو منظم گروہوں کے پانچ ارکان گرفتار،نقدی اور قیمتی موبائل برآمد

وفاقی پولیس نے کار چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس تھانہ سبزی منڈی ٹیم نے موثر کارروائی کرتے ہوئے کار چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا ، گرفتارمجرم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 02چوری شدہ گاڑیاں برآمد،شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں کار چوری کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری مجرمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میںتھانہ سبزی منڈی پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے کار چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گر وہ کے اہم رکن اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا، گرفتار مجرم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 02 مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلی گئی، گرفتار مجرم کی شناخت محمد اسحاق کے نام سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارمجرم نے اسلام آباد ، راولپنڈی اور صوبہ پنجاب کے دیگر علا قوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، مجرم سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے با رے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ”پکار- 15 ”یا”آئی سی ٹی ایپ”15پر فوری اطلا ع کریں۔