اسلام آباد (کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس تھانہ رمنا پولیس ٹیم نے تکنیکی اور انسانی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گمشد ہ ہونے والی ذہنی معذورمعمر خاتون کو تلاش کر کے اہلخانہ کے حوالے کردیا ،معمر خاتون کے اہلخانہ نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اوراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے، اس سلسلے میںتھانہ رمنا پولیس ٹیم نے تکنیکی اور انسانی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے انتہائی قلیل وقت میں گمشدہ ہونے والی ذہنی معذور معمرخاتون کو تلا ش کرکے بحفاظت اہلخانہ کے حوالے کردیا،اہلخانہ نے پولیس ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اورفوری مدد کرنے پراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا، ا سلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا شہر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک سرگرمی کے متعلق فوری اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار”15-یا آئی سی سٹی 15- “ایپ پر اطلاع دیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">