عدالت نے بلیو ورلڈ سٹی ،سی بی آر سوسائٹی کے مالکان طلب کر لئے ،عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)عدالت نے جڑوں شہروں میں غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے مالکان کو طلب کرلیا ،عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کا امکان ہے ،جڑواں شہروں میں غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے خلاف جاری آپریشن بلیوورلڈ سٹی ہاﺅسنگ سو سائٹی ، سی بی آر ہاﺅسنگ سو سائٹی، کا لے آوٹ پلان منظور نہ ہونے ،پلاٹ فروخت کرنے پر آر ڈی اے نے ہاﺅسنگ سو سائٹی کے مالک سعد نذیر،ندیم اعجاز، سمیت متعدد کے چالان عدالت پیش کر دیئے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سوسائٹیز مالکان کو طلب کرلیا۔

عدالت نے بلیوورلڈ سٹی کے مالک سعد نذیر،ندیم اعجاز ، اور سی بی آر ہاﺅسنگ سو سائٹی کے عہدیدار الطاف بٹ، سیلم خان کو ہدایت کی کہ وہ لے آﺅٹ پلان منظور کر وائیں لیکن انھوں نے لے آﺅٹ پلان منظور نہ کروایا اور غیر قانونی بکنگ جاری رہی ، آر ڈی اے نے دونوں سمیت متعدد سوسائٹیوں کو 2019 میں پلاٹوں کی فروخت کی تشہیر سے روکا اور موقع پر کام بند کر کے ان کے چالان کر دیئے، آرڈی اے نے کہا کہ منظوری لی جائے لیکن انتظامیہ نے کام بند کیا نہ پلاٹس کی بکنگ بند کی، بلیوورلڈ سٹی ہاﺅسنگ سو سائٹی ، سی بی آر ہاﺅسنگ سو سائٹی کے مالک سعد نذیر،ندیم اعجاز، سمیت متعدد کے چالان کئے اور انہیں آر ڈی اے میں پیش ہونے کا کہا 2019 میں ہونے والے اس چالان کو خاطرمیں نہ لائے۔ دوسری جانب آرڈی اے کے انسپکٹرز نے بھی چالان دبائے رکھے اور مذکورہ سوسائٹیز میں ڈویلپمنٹ اور پلاٹ فروخت ہوتے رہے، نئے آنے والے ڈی جی نے تمام چالان پر کاروائی کرنے کے لیے عدالت بھجوا دیئے، عدالت نے بلیوورلڈ سٹی، ہاﺅسنگ سو سائٹی، سی بی آر ہاﺅسنگ سو سائٹی، کا لے آﺅٹ پلان منظور نہ ہونے ،پلاٹ فروخت کرنے پر ہاﺅسنگ سو سائٹی کے مالک سعد نذیر،ندیم اعجازودیگر کو سمن جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ۔