پاک پی ڈبلیو ڈی کے عہدیداروں کا اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج،معاشی قتل کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)تحفظ پاک پی ڈبلیو ڈی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین نے پاکستان بھر کی تنظیموں پر مشتمل اگیگا کے سربراہ اور دوسری یونینز ایسوسی ایشنز کے ساتھ ملکر 2 جولائی سے احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا اور احتجاجی کیمپ بھی لگا دیا ہے جس میں ہزاروں ملازمین نے شرکت کی۔کمیٹی مزید اس احتجاج/دھرنے کو قومی اسمبلی/سپریم کورٹ آف پاکستان/وزیراعظم پاکستان کے دفتر کے سامنے لے جا کر اپنا احتجاج/دھرنا اس وقت تک جاری رکھنے کا کہ رہے ہیں جب تک وزیراعظم پاکستان اپنا ظالمانہ معاشی قتل کا فیصلہ واپس نہیں لیتے ۔

تحفظ پاک پی ڈبلیو ڈی کے اراکین کا مطالبہ ھیکہ وزیراعظم پاکستان نے جو محکمے پر کرپشن کا الزام لگایا ہے اس پر حاضر سروس ھائی کورٹ کے جج صاحب کی زیرِ نگرانی کمیٹی تشکیل دی جائے اور اس کرپشن کرنے والے اور ان کے پیچھے جو سیاسی باوے ہیں ان کو بھی بے نقاب کیا جائے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے اور رپورٹ پبلک کی جائے ۔۔کمیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ کئی ایم این ایز اور وزیروں اور مشیروں کے بھتیجے بھانجے بیٹے اور رشتہ دار ٹھیکداری کرتے ہیں سیاسی تعلقات کا دباؤ ڈال کر کمیشن کے ساتھ ساتھ ان رشتے داروں کو ٹھیکے بھی دلواتے ہیں ۔اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے تو ہم الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے سامنے نام بمعہ تفصیل رکھیں گے ۔محکمے کو بند کرنے کی بجائے اصلاحات کی جائیں محکمے کو مزید موثر بنایا جائے ۔معاشی قتل کا فیصلہ واپس لیا جائے۔