اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کے ڈرائی پورٹ پر کسٹم حکام کی سست روی کے باعث کروڑوں روپے کا ریونیو دینے والے امپورٹر سے اسلام آباد چھوڑ کر کراچی لاہور کا رخ کر لیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر مختلف کمپنیاں بیرون ملک سے سامان امپورٹ کرتی ہیں جس سے ایف بی ا?ر کو کروڑوں روپے کا ریونیو ٹیکس قیمت میں ملتا ہے جب سے کلیکٹر کسٹم آصف ہرگن نے چار سنبھالا ہے انہوں نے ڈرائی پورٹ پر تعینات عملے پر سختی کر دی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک کنٹینرجو پشاور کراچی لاہور میں 65 لاکھ سے 85 لاکھ میں کلیئر کیا جاتا ہے نا اس پر ڈیوٹی ٹیکس اسلام آباد ڈرائی پورٹ میں ایک کروڑ 50 لاکھ روپے ہوتا ہے جس کے باعث اسلام آباد ڈرائی پورٹ کے امپورٹرز نے شدید احتجاج بھی کیا لیکن ان کی ایک نہ سنی گئی امپورٹرز کا موقف تھا کہ وہ ڈیوٹی ٹیکس دیتے ہیں لیکن ان پر زیادہ سے زیادہ ڈیوٹی لگا دی جاتی ہے وہ کنٹینر پشاور لاہور کراچی میں 65 سے 85 لاکھ روپے میں کلیئر کیا جاتا ہے امپورٹرز کا چیف کلیکٹر اور کلیکٹر سے مختلف اوقات میں ملاقات بھی ہوئی لیکن ان کے مسائل حل نہ کیے گئے جس پر اسلام آباد کے امپورٹرز نے اسلام آباد ڈرائی پورٹ آنے کی بجائے کراچی پشاور لاہور کا رخ کر لیا اور وہاں پر ڈیوٹی ٹیکس ادا کر کے سامان کلیئر کروانے لگے جس کے باعث اسلام آباد کا ریونیو انتہائی کم ہو کر رہ گئے جو کہ چیئرمین ایف بی آر کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">