احسن اقبال سے پاک پی ڈبلیو ڈی کے عہدیداروں کی ملاقات،معاملہ کے حل کی یقین دہانی پر احتجاج محدود کر دیا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )تحفظ پاک پی ڈبلیو ڈی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کام کر گیا پاک پی ڈبلیو ڈی کے قائدین کی چوہدری احسن اقبال پلاننگ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن کی یقین دھانی پر احتجاج مطالبات کی منظوری تک ڈی جی آفس تک محدود ہو گیا

دھرنے میں قائدین پرجوش خطاب کرتے رہے اور اپنے مطالبات کی منظوری تک بیٹھنے کا اعادہ کرتے رہے اور دیگر تنظیموں کے سربراہان نے بھی خطاب کیا اور اتحاد اور ہمت کے ساتھ جمے رہنے اور مطالبات کی منظوری تک ڈٹے رہنے کی تلقین اور ساتھ دینے کی یقین دھانی بھی کراتے رہے۔اسلام آباد کی انتظامیہ نے کیمپ لگانے سے روک دیا بلکہ ٹینٹ لیکر آنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو کہا کہ بھاگ جاؤ ورنہ تجھے تیری گاڑی سمیت بند کر دیں گے ۔اسلام آباد کی پولیس کے رویہ سے تحفظ پاک پی ڈبلیو ڈی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے فورآ فیصلہ لیتے ہوئے بینرز اٹھائے اور اپنے غیور ساتھیوں کے ساتھ وزیراعظم کے دفتر کی طرف مارچ شروع کر دیا اور کہا کہ ہم تو پر امن طور پر ادھر بیٹھنا چاھتے تھے لیکن اب ہم وزیراعظم کے دفتر کے آگے جائیں گے ۔

پولیس نے مزاحمت شروع کر دی بوڑھے بوڑھے ملازمین کو دھکے دیے اور سخت مزاحمت کے باوجود جلوس نے قومی اسمبلی کے سامنے ڈی چوک کی طرف جانے کی کوششیں جاری رکھیں ۔ دھکم پیل کے باوجود بوڑھے اور نوجوانوں کے حوصلے بلند رہے۔اسی دوران اسلام آباد کے مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ کمیشنر جناب فرحان صاحب بھی آ گئے کمیٹی کے قائدین کے ساتھ مذاکرات کیے اور کہا آپ رک جائیں ہم آپ کی ملاقات جس سے کہتے ہیں کرواتے ہیں ۔

قائدین نے مشاورت کے بعد چوہدری احسن اقبال پلاننگ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن ہیں ان سے ملاقات کا کہا اسلام آباد کی انتظامیہ نے فوراً رابطہ کیا اور پاک پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کے قائدین کو پی بلاک میں ان کے دفتر بلا لیا گیا ۔۔ چوہدری احسن اقبال نے ملاقات میں قائڈین کو یقین دھانی کرائی کہ آپ کے مطالبات سے میں بالکل متفق ہوں اور آپ کے مطالبے جائز ہیں اور میں آپ کے مطالبات کو سپورٹ کرتا ہوں میں آپ کے مطالبات وزیراعظم پاکستان کے سامنے رکھوں گا اور سپورٹ بھی کروں گا ۔ اتنے پرانے اور بڑے محکمے کو ختم نہ کیا جائے اصلاحات لائی جائیں جس نے کرپشن کی ہے یا کرائی ہے دونوں کو سزا ہونی چاہئے ۔ مزید قائم کی گئی کمیٹی سے آپ کی بیٹھک بھی کراؤں گا تاکہ آپ کے مطالبات منظور ہو سکیں ۔

پاک پی ڈبلیو ڈی کے قائدین نے چوہدری احسن اقبال کی یقین دھانی کے بعد ان کا اور اے سی اسلام آباد اور ایس پی اور مجسٹریٹ صاحب اور رحمٰن علی باجوہ سربراہ اگیگا کا شکریہ ادا کیا سب سے زیادہ کردار اس میٹنگ کیلیے رحمٰن علی باجوہ کا تھا ۔تحفظ پاک پی ڈبلیو ڈی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے واپس پریس کلب جا کر اپنے ملازمین بھائیوں کو صوتحال سے اگاہ کیا اور فیصلہ کیا ہم ڈی جی آفس میں احتجاج جاری رکھیں گے مطالبات کی منظوری تک بصورت دیگر پھر ہم پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ اور وزیراعظم کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور دھرنا بھی دیں گے ۔