شہریوں کو لوٹنے والے مطلوب دو منظم گروہوں کے پانچ ارکان گرفتار،نقدی اور قیمتی موبائل برآمد

شہریوں کو لوٹنے والے مطلوب دو منظم گروہوں کے پانچ ارکان گرفتار،نقدی اور قیمتی موبائل برآمد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)راہزنی اور پبلک سروس گا ڑ ی کا جھا نسہ دیکر شہر یو ں کو گا ڑ ی میں بٹھا کر لو ٹنے کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب دو منظم گروہو ں کے پا نچ ارکان گرفتار، چھینی گئی نقدی اور قیمتی مو با ئل فون برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں راہزنی اور پبلک سروس گا ڑ ی میں بٹھا کر لو ٹنے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں انسداد رابر ی وڈکیتی یو نٹ پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے راہزنی اور پبلک سروس گا ڑ ی کا جھانسہ دیکر شہر یو ں کو گا ڑ ی میں بٹھا کرلو ٹنے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو منظم گر وہو ں کے پا نچ ارکان کوگرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی اور قیمتی مو با ئل فون برآمد کرلیے گئے، گرفتار ملزمان کی شنا خت نعمان، تصور عباس، رشید، ارشدخان اور نقیب اللہ کے ناموں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔