اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)عبداللہ سٹی ہاﺅسنگ سوسائٹی بھی غیرقانونی نکلی۔ عدالت نے مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔جڑواں شہروں میں غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے، عبداللہ سٹی ہاﺅسنگ سوسائٹی کا لے آوٹ پلان منظور نہ ہونے ،پلاٹ فروخت کرنے پر آر ڈی اے نے ہاﺅسنگ سو سائٹی کے مالک عاصم عزیزکا چالان عدالت پیش کر دیا۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے عاصم عزیز کو طلب کیا ، عدم حاضری پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔آرڈی اے نےعبداللہ سٹی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے مالک عاصم عزیز کو ہدایت کی کہ وہ لے آﺅٹ پلان منظور کروائیں لیکن انھوں نے لے آﺅٹ پلان منظور نہ کروایا اورکروڑوں روپے کے غیر قانونی فروخت کیے اور بکنگ کا عمل بھی جاری رکھا ۔ آر ڈی اے نے پلاٹوں کی فروخت کی تشہیر سے روکا اور موقع پر کام بند کر کے ان کے چالان کر دئیے۔ آرڈی اے انسپکٹر نے 2019 میں چالان کیا لیکن وہ آرڈی اے میں پیش نہ ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سوسائٹی کے مالک نے 2019 میں ہونے والے اس چالان کو خاطرمیں نہ لائے۔ دوسری جانب آرڈی اے کے انسپکٹرز نے بھی چالان دبائے رکھے۔ اور مذکورہ سوسائٹی میں ڈویلپمنٹ اور پلاٹ فروخت ہوتے رہے۔نئے آنے والے ڈی جی نے تمام چالان پر کاروائی کرنے کے لیے عدالت بھجوا دیئے۔ آرڈی اے نے عبداللہ سٹی کا لے آﺅٹ پلان منظور نہ ہونے ،پلاٹ فروخت کرنے پر ہاہاﺅسنگ سو سائٹی کے مالک عاصم عزیز کو سمن جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر چالان عدالت میں بھی پیش کیے۔ عدالت نے طلبی نوٹس جاری کیے، اب عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے گئے ہیں اور گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔ یاد رہے عبداللہ سٹی کے مالک کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">