اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں تھانہ کھنہ کی حدودلہتراڑ روڈپرقاتل دھاتی ڈور سے شہ رگ کٹ کرجاں بحق سات سالہ منتہاعدیل کے قتل کامقدمہ درج کرلیاگیاہے جبکہ اس معاملہ میں غفلت برتنے پرایس ایچ اوزاہدحسین شاہ کومعطل کردیاگیاہے۔علاوہ ازیں تھانہ شمس کالونی کےعلاقے ایچ تیرہ میں 23 سالہ نوجوان کوقتل کر دیا گیااورتھانہ سنبل کے علاقے جی 13 میں40 سالہ خاتون کی پھندا لگی نعش پولیس کوبرآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے خودکشی قرار دیدیاہے۔بتایاگیاہے کہ پولیس نےپھندالگی خاتون رفعت شاہین کی نعش برآمدگی میں اسکے خاوند ندیم کے اس بیان کر بنیاد بناکرخودکشی قراردے ڈالا ہے جس میں اسکے خاند نے پولیس کوبیان دیاہے کہ اسکی اہلیہ ڈپریشن کا شکارتھی جسکاعلاج جاری تھا کہ اس نے گلے میں پھندا ڈال کرزندگی کا خاتمہ کرڈالا ادھرتھانہ شمس کالونی پولیس کےمطابق 23 سالہ محمد عمر کو قتل کیاگیاہے۔وقوعہ دینی مدرسے خالدبن ولید کے قریب ہوا ہے تاہم پولیس سردست اس وقوعہ کے ملزمان کوگرفتارنہیں کرسکی۔واضح رہے کہ سات سالہ بچی کےگلے پر قاتل دھاتی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے کی خبر پر محسن نقوی نے نوٹس لیا تو آئی جی کی ہدایت پر پولیس نے بڑا آپریشن کرکے انتالیس مقامات پرچھاپے مارکرتئیس افراد کوگرفتار کرلیاتھا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">