اسلام آباد(نیوز رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر اسلا م آباد کا پولیس خدمت مرکز H-11کا دورہ،سی ٹی او نے خدمت مرکز میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،انہوں نے زخمی حالت میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے والے پولیس آفیسر کی خیریت دریافت کی اور احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پرپولیس آفیسر کو تعریفی سند اور 25ہزار روپے نقد انعام سے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلا م آباد محمد سرفراز ورک نے پولیس خدمت مرکز H-11کا دورہ کیا، انہوں نے پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور پولیس افسران کو مزید بہتری کے احکامات جاری کئے،سی ٹی او اسلا م آباد نے خدمت مرکز میں ٹریفک پولیس کاؤنٹر پر زخمی حالت میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے والے پولیس آفیسر کی خیریت دریافت کی،انہوں نے پولیس آفیسر کو زخمی حالت میں احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے پر تعریفی سند اور 25ہزار روپے نقد انعام سے نوازا،اس موقع پر سی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے پولیس خدمت مراکز میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے، جو پاکستانی شہریوں کو خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ غیرملکیوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">