اسلام آباد (کرائم رپورٹر) خواجہ سرا کمیونٹی کے وفد کا سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد کا دورہ ۔وفد نے اے ایس پی شہر بانو نقوی سے ملاقات کی،اسلا م آباد پولیس نجی ادارے کی مدد سے خواجہ سراﺅں کے لئے “تحفظ درسگاہ “کا قیام عمل میں لائے گی،درسگاہ میںخواجہ سراﺅں کو تعلیم،صحت کی سہولیات کے ساتھ معاشی اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی کے خصو صی احکامات پر اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ان کو سہولیات بہم پہنچانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اس سلسلہ میں خواجہ سرا کمیونٹی کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد کا دورہ کیا،وفد نے اے ایس پی شہربانو نقوی کے ساتھ ملاقات کی،اے ایس پی نے خواجہ سراﺅں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی،ملاقات میں خواجہ سرا کمیونٹی کو تعلیم ،صحت کی سہولیات کے ساتھ معاشی اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لئے “تحفظ درسگاہ “کے قیام پر مشاورت کی گئی،اس موقع پر اے ایس پی شہربانو نقوی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس اور یو کے کریکولم اینڈ ایکریڈیٹیڈ باڈی (UKCAB) کے مابین ایک معاہدہ کیا گیا،جس کے تعاون سے “تحفظ درسگاہ “کا قیام عمل میں لایا جائے گا،جہاں خواجہ سراﺅں کی استعداد کار کو بڑھانے کے ساتھ انہیں باقاعدہ تربیت اور دیگر سہولیات فراہم کی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے کے قیام کا مقصدخواجہ سراﺅں کو پرائمری اور ہائیر ایجوکیشن میںبہترین تعلیمی مواقع کے ساتھ ساتھ ان کوبنیادی مہارتیں فراہم کرناہے جو ان کے معیار زندگی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">