اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی کا نویں محرم کے مرکزی جلوس کا دورہ، سینئر پولیس افسران کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، جلوس کی سکیورٹی کے لئے 3400سے زائد پولیس افسران کو تعینات کیا گیا،کسی بھی جگہ پر موبائل سروس بند نہیں کی گئی،نویں محرم الحرام کا مرکز ی جلوس اسلام آباد اور راولپنڈی کے لئے انتہائی اہم ہے،ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ہے جس کو پور ا کرنے کے لئے ہم ہمہ وقت تیار کھڑے ہیں
تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی نے 9 0محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا ،انہوں نے جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو فول پروف سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے نویں محرم کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے ہیں ،اس سلسلہ میں یکم محرم الحرام سے لے کر اب تک تمام جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ،انہوں نے مزید کہا کہ نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے کسی بھی پوائنٹ پر سکیورٹی کمپرومائزڈ نہیں ہے،اسلا م آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 21 سو 37 اہلکار پہلے سکیورٹی حصار میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جبکہ34 سو سے زائد سکیورٹی اہلکار مزید سکیورٹی کے لئے تعینات ہیں
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جلوس کے مرکزی راستوں سے پانچ کلومیٹر کی حدود کے علاقہ میں سرچنگ کی گئی،مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے سپیشل برانچ کے افسران سمیت بم ڈسپوزل سکواڈ بھی موجود ہے ،اس کے ساتھ پولیس افسران ،سول انتظامیہ، پاکستان رینجرز اور فوجی اہلکار بھی اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں،ایمرجنسی فورس بھی ہائی الرٹ ہے،آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ بھرپور سکیورٹی انتظامات کے لئے جلوس کے منتظمین اور سکاؤٹس بھی ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،سکاؤٹس کے رضا کار سبیلوں پر مامور ہیں،اسلام آباد پولیس نے جلوس کی سکیورٹی کے لئے فول پروف اقدامات کئے ہیں،یہاں کسی بھی جگہ پر موبائل سروس بند نہیں کی گئی،انہوں نے مزید کہا کہ نویں محرم الحرام کا مرکز ی جلوس اسلام آباد اور راولپنڈی کے لئے انتہائی اہم ہے،ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ہے جس کو پور ا کرنے کے لئے ہم ہمہ وقت تیار کھڑے ہیں،قبل ازیں اسلام آباد پولیس نے 09محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لئے بھرپور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا،جلوس کی سکیورٹی کے لئے 3400 سے زائد پولیس افسران و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا،جلوس کے راستوں کو خاردار تاروں اور قناتوں کی مدد سے مکمل بند کیا گیا اورجلوس کی نگرانی ڈرون کیمروں اور سیف سٹی سرویلنس کیمروں کی مدد سے کی گئی جبکہ شرکاءجلوس کو صرف مخصوص راستوں سے داخلے کی اجازت دی گئی اور ان کی تلاشی میٹل ڈیٹیکٹرز کی مدد سے عمل میں لائی گئی،تلاشی کے عمل میں سکاؤٹس بھی پولیس کی معاونت کرتے رہے،شرکاءجلوس کے لئے مخصوص گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کو جلوس کے روٹ سے دور رکھا گیا،جلوس کی موثر حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے چھتوں پر سنائپر کمانڈوز تعینات کئے گئے ،آئی جی اسلام آباد کے خصوصی احکامات پر تمام ڈی آئی جیزاور ایس ایس پیز جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ۔