آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا چیف کمشنر اسلام آباد کے ہمراہ غروب آفتاب کے بعد جلوس کے روٹ کا دورہ

اسلام آبا(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا چیف کمشنر اسلام آباد کے ہمراہ غروب آفتاب کے بعد جلوس کے روٹ کا دورہ۔آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،تمام سکیورٹی ڈیوٹی کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ،جلوس کے روٹ پر روشنی کے بندوبست کو یقینی بنایا جائے،جلوس کے اختتام تک کوئی پولیس آفیسر اپنا ڈیوٹی پوائنٹ نہیں چھوڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی نے چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کے ہمراہ غروب آفتاب کے بعد محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا ،انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور تمام سکیورٹی ڈیوٹی کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جلوس کے راستوں کو مکمل کارڈن رکھا جائے،جلوس کے روٹ پر روشنی کے بندوبست کو یقینی بنایا جائے ،تمام ڈیوٹی پر تعینات افسران جلوس کے روٹ پر خود موجود رہیں،چھتوں پر تعینات سکیورٹی ڈیوٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ جلوس کے اختتام تک کوئی پولیس افسر اپنا ڈیوٹی پوائنٹ نہیں چھوڑے گا،نویں محرم الحرام کا مرکز ی جلوس اسلام آباد اور راولپنڈی کے لئے انتہائی اہم ہے،ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ہے جس کو پور ا کرنے کے لئے ہم ہمہ وقت تیار کھڑے ہیں،اسلام آباد پولیس نے 09محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لئے بھرپور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا،جلوس کی سکیورٹی کے لئے 3400 سے زائد پولیس افسران و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیاجبکہ جلوس کی نگرانی سیف سٹی کے ڈرون اور نگرانی کیمرہ جات کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔