اسلام آباد(نیوز رپورٹر) صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کوعالمی برادری کی توجہ کی ضرورت ہے،کشمیری اپنی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے،بھات پاکستانی اور کشمیری عوام کو جدو جہد پر مجبور کر رہا ہے،بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنا عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے
عالمی برادری اور بالخصوص اقوام متحدہ کے پانچ مستقل ارکان اس کا نوٹس لیں،وطن سے محبت آٹے، چینی یا بجلی کی قیمتوں کی محتاج نہیں ہوتی،بھارت ہٹ دھرمی، شیوسینا کے نظریئے سے باہر نکل کر حقائق کو سامنے رکھ کر دیکھے
کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق رائے شماری کے تحت اظہار رائے کا حق دیا جائے،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں
سردار تنویر الیاس خان نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے ساتھیوںممبر قانون ساز اسمبلی علی شان سونی،مشیر حکومت احمد صغیر،عدنان سیاب خالد و دیگر پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا
سردار تنویر الیاس کا مزید کہناتھا کہ کشمیریوں نے غازی ملت سرار ابراہیم خان گھر 19 جولائی 1947کوایک قرارداد منظور کی تھی جس میں الحاق پاکستان کا اعلان کیا گیا تھا،کشمیریوں کی منزل صرف اور صرف پاکستان ہے،جوخطہ آزاد ہو چکاہے وہ پاکستان کا حصہ ہے ہم اسی کو مانتے ہیں ، ایل او سی کے اس پار جو کشمیری قربانی دے رہے ہیں
ایل او سی کے اس پار جو ہماری ماں بہن بیٹی ہمارے بزرگ اور نوجوان آزادی کیلئے قربانیاںدے رہے ہیں جب تک ایک بھی کشمیری ایک بھی پاکستانی زندہ ہے وہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گا ، ہماری جدوجہد کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی
بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنا عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے،عالمی برادری اور بالخصوص اقوام متحدہ کے پانچ مستقل ارکان اس کا نوٹس لیں
دنیا میں جہاں بھی آزادی کی تحریکیں تھیں وہاں رائے شماری کا حق دیا گیاوہاں کے لوگوں نے اپنی رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کیاکشمیریوں کو بھی رائے شماری کے تحت اظہار رائے کا حق دیا جائے
انہوں نے مزید کہا کہ عوام 14اگست کے تاریخی جلسے “ہم ہیں پاکستان” میں بھرپور شرکت کریں،ملک میں دہشتگردی کی لہر نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے،ہماری فوج دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دے رہی ہے،ہم ملک کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں او ر اپنی مسلح افواج کیساتھ کھڑے ہیں۔